اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم الحرام سے قبل لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات تیز

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) محرم الحرام سے قبل لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات تیز کر دیئے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے محرم الحرام سے قبل سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں منتظمین جلوس و مجالس، امن کمیٹی کے اراکین اور تاجر برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ اکبری گیٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں متعلقہ سرکل افسران، ایس ایچ اوز، منتظمین جلوس و مجالس، تاجر کمیونٹی، سماجی رہنماؤں اور دیگر اکابرین  نے شرکت کی، اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، جلوسوں اور مجالس کے روٹس، درپیش مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر  نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں گے اور تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں  نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اہم جلوس روٹس کے دورے یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے منتظمین جلوس پر زور دیا کہ وہ حکومتی احکامات اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، جبکہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء  نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے