اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی اہم کارروائی ،7 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) کینٹ ڈویژن میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام حیدر بوگس چیک کے 7 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ گزشتہ ایک سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے