اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سے 5 سال کے دوران اغوا ہونیوالی 824 خواتین تاحال لاپتہ

02 May 2026
02 May 2026

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5 سال کے دوران اغوا کی جانے والی خواتین سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 5 سال کے دوران اغوا کی جانے والی 824 خواتین کا تاحال پتا نہ چل سکا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ خواتین 2021 سے 2025 کے دوران لاہور سے اغوا کی گئیں، سب سے زیادہ کینٹ ڈویژن سے اغوا کی جانے والی 282 خواتین کا پتا نہیں چل سکا۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن کی 152 اور سٹی ڈویژن کی 124 مغوی خواتین نہیں مل سکیں جب کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی 110 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کی 100 خواتین تاحال لاپتا ہیں۔

اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن سے اغوا 56 خواتین کو بھی تلاش نہیں کیا جا سکا،  تمام کیسز میں مقدمات درج ہوئے تاہم مغوی خواتین کے بارے میں کچھ پتا نہ چل سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے