اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو، حکام نرخنامے پرعملدرآمد کرانے میں ناکام

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا جا سکا۔

مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ آلو 20 روپے کے بجائے 40 روپے، پیاز 55 کے بجائے 80 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ ٹماٹر سرکاری قیمت 40 روپے کے برعکس 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کریلے 70 کے بجائے 130 روپے، مٹر 160 کے بجائے 220 روپے، شملہ مرچ 60 کے بجائے 150 روپے اور سبز مرچ 90 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

بند گوبھی 45 روپے کے بجائے 80 روپے جبکہ پھول گوبھی 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخنامے سے اوسطاً 50 روپے زائد وصول کی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے، جبکہ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں ہی سرکاری نرخوں پر اشیاء دستیاب نہیں، جس کے باعث مہنگے داموں فروخت کرنا مجبوری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے