اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے ذریعے زلزلوں جیسے خطرات سے مؤثر بچاؤ ممکن: مریم نواز

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں جیسے خطرات سے مؤثر بچاؤ ممکن ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے 2005 کا کشمیر زلزلہ کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں بچھڑنے والوں کی یاد آج بھی دلوں میں زندہ ہے اور ہم ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اور عوامی شعور و آگاہی ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ Pakistan School Safety Framework (PSSF) کے تحت نصاب میں قدرتی آفات سے متعلق ابواب شامل کرنا ایک مثبت اقدام ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی جیسے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ آفات سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں جیسے خطرات سے مؤثر بچاؤ ممکن ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ اور بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور حالیہ سیلاب کے دوران ریکارڈ وقت میں امدادی اور بحالی سرگرمیاں مکمل کی گئیں، جس سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے