اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپوزیشن کی عدم موجودگی میں پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، آبادی کو کنٹرول کرنے کی قرارداد منظور

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) تیزی سے بڑھتی آبادی پر قابو اور وسائل کے بچاؤ کیلئے قرارداد اپوزیشن کی عدم موجودگی میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد حکومتی رکن احسن رضا خان  نے ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ ملک بھر میں آبادی میں تیز رفتاری سے اضافہ ہو رہا ہے، اس کے باعث قدرتی وسائل، روز گار کے مواقع، تعلیمی و طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے پر شدید در باؤ پڑ رہا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ وسائل محدود ہونے کے باعث غربت، بے روز گاری، ماحولیاتی آلودگی پانی کی قلت اور سماجی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، صوبہ بھر میں مؤثر اور مربوط آبادی مینجمنٹ پالیسی تشکیل دی جائے اور خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں کو مزید فعال بنایا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی خود مختاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی فنڈ ز اور پروگرامز متعارف کرائے جائیں، بنیادی مراکز صحت میں زچہ و بچہ کی سہولیات اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان، حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے سفارش کرتا ہے کہ ایک جامع، قابل عمل اور وقتاً فوقتاً جائزہ لینے والا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے  تا کہ آئندہ نسلوں کے لیے وسائل محفوظ بنائے جا سکیں اور پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے