اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پری مون سون سے قبل گلیاں اور سیوریج سکیمیں مکمل کرنے کی ہدایت

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ذیشان رفیق، عظمیٰ بخاری، وزیراعلیٰ کے مشیر ذیشان ملک اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور/ایڈمنسٹریٹر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے فیز ٹو پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں اور سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں، جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید بتایا گیا کہ ایم سی ایل کے تحت 1983 سٹریٹس پر کام جاری ہے جبکہ واسا نے 646 گلیاں مکمل کر لی ہیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ایل ڈی پی فیز ون میں ہونے والی بچت کو فیز ٹو کی سکیموں پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ایم سی ایل و واسا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیر شدہ گلیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ فیز ون میں 718 جبکہ فیز ٹو میں 849 کلومیٹر طویل سٹریٹس تعمیر کی گئی ہیں۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ پری مون سون سے قبل تمام ضروری کام مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 451 کلومیٹر جبکہ فیز ٹو میں 290 کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی گئی، جبکہ واٹر سپلائی لائنز کی لمبائی فیز ون میں 319 کلومیٹر اور فیز ٹو میں 258 کلومیٹر رہی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایل ڈی پی میں ہونے والی بچت سے مزید ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کی کہ خصوصی ٹیموں کے ذریعے گلیوں میں توڑ پھوڑ کو روکا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ممکنہ تعطل سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایم سی ایل اور واسا مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے