اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے 38 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ٹارگٹ 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔لاہورقلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 58، چیرتھ اسالنکا 33، عبداللہ شفیق 25، سکندر رضا 29 اور ڈینئیل سیمز نے 35 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد، علی رضا، سفیان مقیم اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ تھا جب اوپنر جیمز ونس محض 10 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کوسل مینڈس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 7 رنز بنا کر شاہین کا دوسرا شکار بنے، تاہم اس کے بعد کپتان بابراعظم اور مائیکل بریسویل نے قلندرز کے باؤلرز کی خوب دُھلائی کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔

بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 59 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ بریسویل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 45 گیندوں پر 83 رنزجوڑے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 14 گیندوں پر 27 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر مجموعی سکور کو 199 تک پہنچایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے