اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہورنیوز) کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے برآمدکنندگان کے لیے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمدکنندگان کو خصوصی رعایت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا، مالی دباؤ کم کر کے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے، لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد سٹوریج چارجز معاف کیے گئے، کے آئی سی ٹی پر یکم سے 10 مارچ تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد کمی کا اطلاق ہوگا، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، بندرگاہی نظام کو تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے