اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو 3 ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں موصول

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کو لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 3 کارگوز کےلیے بولیاں موصول ہوگئیں۔

 

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق خریداری کی حتمی منظوری پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا، پی ایل ایل نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری معاملے میں موصولہ بولیوں کی تفصیل جاری کردی ہے۔

پی ایل ایل کے مطابق 27 سے 30 اپریل تک ایل این جی سپلائی کے لیے 18 اعشاریہ 88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔

پاکستان نے ماہ اپریل اور مئی کےلیے 3 ایل این جی کارگوز کےلیے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کی تھیں،27 تا 30 اپریل کے کارگو سپلائی کی سب سےزیادہ بولی آئی۔

پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگوز کے لیے 18 اعشاریہ 88 ڈالر جبکہ یکم مئی سے 7 مئی تک کے ایل این جی کارگوز کےلیے 18 اعشاریہ 54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی۔ 8 سے 14مئی کی سپلائی کےلیے 17 اعشاریہ 99 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔

پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کےلیے 23 اپریل کو ٹینڈر جاری کیے تھے جبکہ کارگوز کی خریداری کی حتمی منظوری پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے