اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کی نئی نیٹ بلنگ پالیسی کے خلاف مراسلہ، قانونی کارروائی کا عندیہ

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) نیپرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی نیٹ بلنگ پالیسی کے خلاف ردعمل سامنے آ گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق  نے صدر پاکستان سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی پالیسی سے ہزاروں سولر صارفین، گھریلو اور کاروباری سرمایہ کار شدید متاثر ہوں گے، پرانے نیٹ میٹرنگ نظام کو ختم کرکے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو قابلِ قبول نہیں۔

محمد اظہر صدیق  نے اپنے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ اگر نیپرا کے اس فیصلے پر عملدرآمد نہ روکا گیا تو معاملہ لاہور ہائیکورٹ اور متعلقہ ٹربیونلز میں چیلنج کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے