اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے اعلان کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

کرایوں میں یہ اضافہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سمیت مختلف شعبوں پر لاگو ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔

دوسری جانب شہریوں نے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، کیونکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے