اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت سے متعلق نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چینی کی درآمد پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت میں توسیع سے متعلق اپنے سابقہ نوٹیفکیشنز واپس لے لیے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ایس آر او 633(I)/2026 جاری کیا ہے، جس کے تحت 19 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 527(I)/2026 اور 5 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 455(I)/2026 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشنز کے ذریعے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی رعایت کی مدت کو 28 فروری 2026 تک بڑھایا گیا تھا۔

اس سے قبل ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد مقرر کی تھی، جس کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے