اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس 2172 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 67 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔

تاہم دوسرے ٹریڈنگ سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1498 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 41 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 457 روپے مالیت کے 44 کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 167 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2405 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 173 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.64 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، ملائیشیا کی فٹسی برسا انڈیسک میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2.16 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.58 فیصد گر گیا،جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.20 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے