اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا وار، مٹن اور بیف عوام کی پہنچ سے باہر

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، گوشت بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق بیف کی قیمت 800 روپے فی کلو جبکہ مٹن 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے، مختلف علاقوں میں بیف 1200 سے 1600 روپے فی کلو جبکہ مٹن 2500 سے 2700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث ان کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے، ایک شہری کے مطابق “پہلے ہفتے میں ایک یا دو بار مٹن پکا لیتے تھے، لیکن اب مہینے میں ایک بار بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

عوام  نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے، شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروٹین صحت کیلئے نہایت ضروری ہے، لیکن بڑھتی قیمتوں کے باعث اب وہ اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے