اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا کا سائیکو کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم سائیکو کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 

اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔اُنہوں نے علاج کے لیے امریکا کے نفسیاتی ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ فلم سائیکو میں اپنے کردار کی شدید نوعیت کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے مرحلے کے دوران میرے کردار نے میری ذہنی صحت پر اثر ڈالا، جس کی وجہ سے مجھے ڈپریشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کردار سے باہر آنے اور اپنا ذہنی توازن بحال کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی اور ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ میں واقعی کسی کردار میں اتنی گہرائی سے ڈوب رہی تھی۔

اداکارہ میرا نے شان شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے ہدایت کار ہیں، اُنہوں نے مجھے یہ سکھایا کہ کسی کردار میں خود کو مکمل طور پر کیسے ڈھالا جائے۔

واضح رہے کہ فلم سائیکو کے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے کا امکان ہے، فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، سونیا حسین، نیّئر اعجاز اور شبیر جان بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے