اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا مبینہ طور پر ایک اور فراڈ کیس سامنے آگیا

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا مبینہ طور پر ایک اور فراڈ کا کیس سامنے آگیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔

سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ان سے 19 لاکھ بٹور لیے ہیں، یہ پیسے انہیں اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر وصول کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال گزرنے کے بعد پولیس اہلکار کا فون اٹھانا بند کر دیا ہے، جس پر سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد کی درخواست پر تھانہ گلبرگ میں کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ گلبرگ میں مقدمے کے اندراج کے بعد ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس اہلکار دوست محمد سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہے اور کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے پاس کراچی جاکر قیام کرتا رہا ہے۔

دوست محمد نے بتایا کہ کاشف ضمیر سے دوسال قبل ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے