23 Apr 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑوکی شوہرسےعلیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں۔
اداکارہ سوہائےعلی ابڑو ایک ایسی اسٹار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی ازدواجی زندگی کو نجی رکھا ہے اور کبھی کبھار اپنےشوہر اوربیٹی کے ساتھ زندگی کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔تاہم،حال ہی میں ان کے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کے ساتھ کوئی پوسٹ نظر نہیں آئی۔
اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے انکی شادی کی پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں،اگرچہ اپنی مایوں کی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کی گئی،تاہم دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا ہے۔
انہوں نے آخری بار نومبر 2022 میں شوہر کیساتھ ایک ریل شیئرکی تھی، اس کے علاوہ، 2024 میں انہوں نے فادرز ڈے کے موقع پر بھی آخری بار اپنے شوہر کے لیے ایک ریل پوسٹ کی۔
