اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موبائل نیٹ ورک کی سروس کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پی ٹی اے نے موبائل نیٹ ورک کی سروس کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں 159اضلاع سے اکٹھے کئے گئے نمونوں کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی گئی، اوپن سگنل کے آزادانہ ٹیسٹوں پر مبنی قومی نتائج سامنے آ گئے ہیں، پاکستان کے پندرہ شہروں کے نتائج رپورٹ میں شائع کئے گئے ہیں، یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک ڈیٹا جمع کیا گیا، تین ماہ میں 1 ارب 23 کروڑ سے زائد نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 18.60 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، ہائی اینڈ ڈیوائسز پر اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 30.20 ایم بی پی ایس رہی، ملک بھر میں اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.81 ایم بی پی ایس ریکارڈ ہوئی۔

ویڈیو ایکسپیرینس سکور44.97 جبکہ گیمز سکور 40.93 رہا، ٹائم آن نیٹ ورک 94.21 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اوپن سگنل نے حقیقی صارفین کے تجربے کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے