اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف کی تلخ کلامی، ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 کے 34 ویں میچ میں محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

واقعہ جمعرات کو راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران پیش آیا۔ہوا کچھ یوں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 17 ویں اوور میں فہیم اشرف کو  آؤٹ کیا۔

جیسے ہی فہیم اشرف آؤٹ ہوئے تو محمد عامر اور فہیم کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب گئے اور لفظی گولہ باری شروع ہوئی۔

تاہم ایسے میں فیلڈ پر موجود راولپنڈیز ٹیم کے کھلاڑی بیچ میں آئے اور معاملہ ختم کرایا۔واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے