اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی طلب بڑھنے سے پاور ڈویژن کا پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات شروع

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہورنیوز) گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔

 

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات شروع کردیے، اِس سلسلے میں ایل این جی فراہمی کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ دیا۔

اِسی طرح خط میں پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار کے لئے 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لئے ایل این جی کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال میں اضافے کا خدشہ ہے، ایل این جی پلانٹس سے پیداوار شروع نہ کرنے سے شارٹ فال بے قابو ہوسکتا ہے، ایل این جی پلانٹس 6 ہزار میگاواٹ بجلی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل فرنس آئل کی نسبت سپاٹ کارگوز سے پیداوار کم مہنگی پڑے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی سے ڈیزل پر انحصار بڑھے گا، اِس اقدام سے صارفین پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا بڑا بوجھ پڑ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں پاور ڈویژن نے آئندہ ہفتوں میں طلب و رسد کا تخمینہ فراہم کر دیا ہے، کے الیکڑک نے بھی ایل این جی کی ضروریات سے آگاہ کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے