اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سُتھرا پنجاب اتھارٹی اجلاس، صفائی نظام مزید مؤثر بنانے پر زور

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے انتظامی امور اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ضلع ایجنسیوں کو اثاثوں کی منتقلی کیلئے ڈویژنل سطح پر قائم کمیٹیوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے سُتھرا پنجاب آگاہی مہم کیلئے تیار کی گئی اینیمیشن فلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں "سُتھرا ہیرو" کے ذریعے بچوں کو صفائی کی طرف راغب کرنا ایک مؤثر اقدام ہے، انہوں  نے ہدایت کی کہ اس آگاہی فلم سیریز کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں پھیلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، جبکہ ضلعی سطح پر قائم ایجنسیوں کی فعالیت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزیر بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایم ڈیز کو مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ سُتھرا پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک اہم اور ترجیحی پروگرام ہے، جس پر عوام کا اعتماد ایک بڑا اعزاز ہے، عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ٹیم ورک کو مزید مضبوط بنانا ہو گا۔

اجلاس میں آئندہ مرحلے میں ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ پر پیشرفت یقینی بنانے کا بھی عندیہ دیا گیا، جبکہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صفائی انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، وزیر بلدیات نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار مزید بہتر نتائج دینے کیلئے اضافی وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے