اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی زبان کے دن پر چینی عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ دنیا میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں، چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے، چین کے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں اس کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکی ہے، چینی زبان اقوام متحدہ کی 6 آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے، عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں زبان اہم ہے، چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے، چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کر سکتی ہے، چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے، زبان سیکھنے سے چینی ثقافت کو سمجھنے کے ساتھ عوام سے بہتر تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے