اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور میں نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہورمیں پاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی میراتھن ریس کاانعقاد کیا گیا، جس میں بچوں ،بڑوں اور خصوصی افراد نے ریس میں حصہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل سائیکلنگ ریس کا آغاز صبح 6 بجے لبرٹی چوک سے ہوا، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سائیکل چلا کر ریس کا افتتاح کیا۔

ملک بھر سے 11 ہزار سے زائد اتھلیٹس اور شہری شریک ہوئے، 21 کلومیٹر میراتھن ریس مردوں کے لیے رکھی گئی،21 کلومیٹر سائیکلنگ ریس بھی مردوں کے لیے مختص کی گئی۔

خواتین کے لیے5 کلومیٹر میراتھن،5 کلومیٹر سائیکلنگ ریس رکھی گئی، 2 کلومیٹر فیملی فن ریس میں فیملیز شریک ہوئیں، ایک کلومیٹر ویل چیئر ریس خصوصی افراد کے لیے مختص کی گئی۔

21 کلومیٹر مردوں کی سائیکل ریس میں کراچی کےعلی الیاس پہلی پوزیشن حاصل کرگئے، لاہور کے عاقب شاہ دوسری پوزیشن پر رہے، کے پی کے ثناءاللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

5 کلومیٹرخواتین کی سائیکلنگ ریس میں تینوں پوزیشنز کراچی کی خواتین کے نام رہی، خواتین کی ریس میں کراچی کی زینب نے پہلی، انیسا دوسری جبکہ رابی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے