18 Apr 2026
(لاہور نیوز) لیسکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، دن کے اوقات میں لیسکو کی بجلی کی طلب 2800 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے کمپنی کو 2700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث شارٹ فال کم ہو کر تقریباً 100 میگاواٹ رہ گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے، تاہم لائن لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
