اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ سیشن کا اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 27 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 55 ارب 55 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار 494 روپے مالیت کے 70 کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 535 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 911 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے