(لاہور نیوز) ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ نئے کرایہ نامے کے تحت انٹر سٹی اور بین الصوبائی روٹس پر کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ کراچی کا کرایہ 5390 روپے سے کم ہو کر 5120 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 5020 سے کم ہو کر 4770 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح مورو کا کرایہ 4550 سے کم ہو کر 4320 روپے اور سکھر کا کرایہ 3630 سے کم ہو کر 3450 روپے کر دیا گیا ہے۔
صادق آباد، رحیم یار خان اور خان پور کے کرایے 2370 سے کم ہو کر 2250 روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ احمد پور شرقیہ اور مظفر گڑھ کے لیے کرایہ 2160 سے کم ہو کر 2050 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لودھراں، بہاولپور اور ملتان کے کرایے 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح لیہ کا کرایہ 2350 سے کم ہو کر 2230 روپے، ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 3285 سے کم ہو کر 3120 روپے جبکہ بنوں کا کرایہ 2510 سے کم ہو کر 2380 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بکھر کا کرایہ 2720 سے کم ہو کر 2580 روپے اور کوٹ ادو کا کرایہ 2340 سے کم ہو کر 2220 روپے کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایہ نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
