اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں، صاحبزادہ فرحان

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پہلے کاکردگی کے حوالے سے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں جس سے نتائج بہتر ہوئے۔

اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو میں صاحبزادہ فرحان نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اوپننگ کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ افتخار احمد اور کوچ عبدالرحمان کے مشوروں نے ان کے اسٹرائیک ریٹ اور پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے لیے وہ روزانہ سخت پریکٹس بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے 2025 کے آغاز سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اور چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے بعد انہوں نے 1219 رنز 35.85 کی اوسط اور 140 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اسکور کیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ان کی یہ کامیابی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد ممکن ہوئی، جہاں انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 605 رنز بنا کر سب کو متاثر کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے