15 Apr 2026
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کو عشائیہ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک کرکٹرزکو دو دریا پر واقع ریستوران میں ڈنر دیا۔ ڈنر میں پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ممبران نے شرکت کی۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز نے کراچی کے ساحل کا رخ کیا تھا، چند روز پہلے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی کے ساحل پر پکنک منائی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر وقت گزارا۔
پکنک کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی ہوا، کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
