اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

زمبابوین کھلاڑی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پی ایس ایل میں شرکت پر2 سال کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کے مطابق مزرا بانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اورمعاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضہ ہے کہ شرکا شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔

پی سی بی کے مطابق یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے