اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان گند م کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے عالمی دن پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے گندم کی کم از کم قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کسان رابطہ کی جنرل سیکرٹری رفعت مقصود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 مئی کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے  گزشہ دو برسوں کے دوران ملک میں کسانوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مزارعین کو زمینوں سے بےدخلی کے نوٹس واپس لیے جائیں اور مطالبہ کیا کہ پاسکو کا کام پرائیوٹ کمپنیوں سے لینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکومت  گندم کی کم از کم قیمت 4ہزار روپے مختص کرے اورپرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے گندم خریداری کا منصوبہ ترک کیا جائے۔

رفعت مقصود نےگندم کی امدادی قیمت اور سرکاری خریداری کانظام بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے اس موقع پر پاکستان کسان رابطہ کےممبر ایگزیکٹو کمیٹی فاروق طارق سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے