اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ایم ڈیس سی کا خالی سیٹیں بھرنے کا فیصلہ،میرٹ 50فیصد سے بھی کم

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستیں پُر کرنے کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے داخلوں کے معیار میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبرز 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دیے گئے ہیں، جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کم از کم نمبرز 50 فیصد سے گھٹا کر 47 فیصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 15 اپریل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ کالجز کو مالی نقصان سے بچانے اور خالی سیٹیں بھرنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تاریخ میں پہلی بار داخلوں کی ڈیڈ لائن میں اس طرح توسیع کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے