اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوپن مارکیٹ میں پھل و سبزیوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آلو 30 روپے جبکہ پیاز 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لہسن اور ادرک 110 روپے فی پاؤ میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دیگر سبزیوں میں اروی 400 روپے فی کلو، کریلے 250 روپے اور بھنڈی 220 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، جو عام صارف کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو اول درجے کے کیلے 230 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ سیب 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ خربوزہ 100 روپے، تربوز 75 روپے اور گرما 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں کی جا رہیں، جس کی وجہ سے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے