اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: کرپشن کے خلاف شکنجہ سخت،زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو کرپشن کے خاتمے کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن کے معاملات پر بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

حکومت کی جانب سے تمام محکموں اور ہر سطح پر کرپشن کی شکایات سامنے آنے پر سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے "بے رحمانہ کارروائیوں" کی پالیسی اپنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی، مزید برآں کرپشن سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے تاکہ احتساب کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے