اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ میں شوہر کی فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری سکول کی ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز  نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 53 سالہ شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں بطور ٹیچر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے