اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں آج سے 8 اپریل تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کی پیشگوئی

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج سے 8 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک جا پہنچا ہے، جس کے باعث فضا میں ہلکی سی خنکی کے ساتھ نمی بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے