اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا، عطاء تارڑ

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی اور بہتری کے لیے اقدامات کا عزم کیا۔

عطاء تارڑ  نے لاہور میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسیحیوں کا بھی خون شامل ہے، پاکستان میں رہنے والے مسیحی ملک کو عظیم بنانے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا، ملک کے دفاع اور تعلیمی نظام میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، جب جب تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے