اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ چند روز میں ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 5 اپریل کی شام بلوچستان کے مغربی اضلاع میں داخل ہوگا، جو 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقوں پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ژوب میں 5 سے 7 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ بارکھان، لسبیلہ، کوہلو اور نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکارپور میں 6 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے اضلاع استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، راولاکوٹ اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے