اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہوں گے، اس اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے