اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بھارتی وغیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں آئی پی ایل اور غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار کرلیے گئے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان حسیب اکبر اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔

رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آئی پی ایل کے جاری کرکٹ میچز پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ان کے قبضے سے 2 موبائل فونز، 6 لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان اٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر بھی جوا لگاتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا بھی کرواتے تھے۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے