اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں گورننس سیکٹر کے لئے بجٹ تجاویز تیار

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں گورننس سیکٹر کے لئے بجٹ تجاویز تیار کر لی گئیں۔

 

مالی سال 27-2026 میں گورننس کے لئے 61 ارب 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پولیس کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 24 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بورڈ آف ریونیو کے لئے 14 ارب 80 کروڑ، عدلیہ کے لیے 8 ارب 10 کروڑ تجویز ہے، محکمہ داخلہ کے لئے 4 ارب 50 کروڑ، لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز کے لیے 4 ارب 80 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے 3 ارب 20 کروڑ روپے، صوبائی اسمبلی کا بجٹ 1 ارب 60 کروڑ، پبلک پراسیکیوشن کے لیے 15 کروڑ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بجٹ تجاویز حتمی منظوری سے مشروط ہیں جن میں ردوبدل کا امکان برقرار ہے، گورننس کی بہتری کے لیے بجٹ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دستاویزات کے مطابق نئی تجاویز رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں کم ہے، رواں مالی سال میں گورننس کا نظرثانی شدہ بجٹ 80 ارب 98 کروڑ روپے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے