اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سہولت اکاؤنٹ کی حد 30 لاکھ مقرر، متعدد اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا اہم اقدام، سہولت اکاؤنٹ کی حد30 لاکھ مقرر کرتے ہوئے متعدد اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایس ای سی پی کی منظوری سے سہولت اکاؤنٹ کی نئی اصلاحات نافذ کر دیں، سہولت اکاؤنٹ کی حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی۔

ایکسچینج انتظامیہ کے مطابق سرمایہ کار اب مختلف سکیورٹیز بروکرز کے ساتھ ایک سےزائد سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹاک سرمایہ کار ایک بروکیج ہاؤس کے ساتھ ہی ایک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں سہولت اکاؤنٹ کھولنے کیلئے قواعد پہلے کی طرح برقرار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے