اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہورنیوز) امریکی صدر کے جنگ جاری رکھنے سے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان رہا۔

 

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 50 ہزار کی حد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 500 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 768 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 55 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ میں بھی ایک فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی، جو خطے میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب میں چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے