اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

8 سالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شادمان کے علاقے میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں بچہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا کہ ملزم کرامت مسیح اسے ورغلا کر اپنی دکان پر لے گیا۔

دکان پر ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ شادمان پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کرامت مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے