اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

او جی ڈی سی ایل کو سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ کے تحت نویں قسط کی ادائیگی

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہورنیوز) حکومت نے سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل (OGDCL) کو نویں قسط فراہم کر دی۔

 

حکومت نے اس سلسلے میں پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 7 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کردیے ہیں۔او جی ڈی سی ایل نے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کی تفصیلات پاکستان اور لندن سٹاک ایکسچینج کو بھی ارسال کر دی ہیں، حکومتی خط کے مطابق گردشی قرضوں کی مد میں ادائیگی منظور شدہ میکانزم کے تحت ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کے ذریعے کی گئی۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ گردشی قرضوں کی مد میں 92 ارب روپے کے سود کی ادائیگی 12 ماہ کی اقساط میں مکمل کی جائے گی، جبکہ یہ ادائیگیاں جولائی 25 سے شروع ہوئی تھیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام سرکاری مالی استحکام اور توانائی کے شعبے میں مالی شفافیت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے