اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، برائلر اور انڈے مہنگے

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر مرغی کے نرخ میں تقریباً 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 540 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، فارم گیٹ ریٹ 345 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 359 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، پرچون بازار میں یہی مرغی 373 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 3 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 211 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 210 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے