اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69 ارب کا بوجھ برداشت کیا، وزیر خزانہ

22 Mar 2026
22 Mar 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ اجلاس ہوتا ہے، پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے، ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی کی بچت اقدامات پر غور کر رہے ہیں، کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ  نے مزید کہا کہ ٹارگٹڈ ریلیف کی جانب جائیں گے، ہدف مستحق طبقہ ہے تاہم ہم سب نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے