اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لٹر مہنگا

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 73 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 428 روپے 74 پیسے فی لٹر ہو گئی، قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ آج دنیا غیرمعمولی آزمائش سے دو چار ہے، خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اس وقت عالمی منڈی میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال یونہی بگڑتی رہی تو پھر مزید اضافے کو رد نہیں کیا جا سکتا، حالیہ قیمتوں کے بڑھنے سے عوام پر بہت بوجھ پڑا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھے پٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی میں  نے تجویز کی سمری کو مسترد کر دیا اور کا تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان حال ہیں، وفاقی حکومت اضافی اخراجات کو برداشت کرے گی جس سے 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے