اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاند رات اور عید الفطر پر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ رہا۔

عید سے ایک دن قبل ڈومیسٹک کے کرائے سابقہ کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زائد رہے جس کے دوران 30 فیصد مہنگے ٹکٹس بھی شہریوں  نے خریدے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اضافہ عید سیزن اورجیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے سبب ہوا، شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر میں کمی رہی تاہم بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ رہا۔

غیرملکی ایئر لائنز کی مشرق وسطی کے لئے پروازوں میں بھی خصوصی اضافہ کیا گیا، پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پر واپسی کے لئے کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے