اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالفطر پر لاہور پولیس کا جامع سکیورٹی پلان، 9 ہزار اہلکار تعینات

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ سپروائزری افسران خود انتظامات کا جائزہ لیں گے، جس کے تحت 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں میں ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہوں گی، جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی۔

چاند رات پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے